اسلام آباد ۔04 فروری (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اپنے خطاب میں نیب کے افسر وں /اہلکاروں سے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو میں کسی بھی صوبے کو اس کے جائز قانونی حق سے محر وم نہیں رکھا جائے گا، قومی احتساب بیورو میں تمام آسامیوں کو میرٹ اور صوبائی کوٹہ کے ذریعے پر کیا …
قومی احتساب بیورو میں کسی بھی صوبے کو اس کے جائز قانونی حق سے محر وم نہیں رکھا جائے گا، ،چیئرمین نیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔04 فروری (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اپنے خطاب میں نیب کے افسر وں /اہلکاروں سے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو میں کسی بھی صوبے کو اس کے جائز قانونی حق سے محر وم نہیں رکھا جائے گا، قومی احتساب بیورو میں تمام آسامیوں کو میرٹ اور صوبائی کوٹہ کے ذریعے پر کیا جائیگا۔جاری بیان کے مطابق اس ضمن میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بلوچستان کے کوٹہ کے مطابق نیب میں عنقریب ڈائریکٹر ،ایڈیشنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائیگا گا جبکہ دوسرے صوبوں اور علاقوں میں صوبہ خیبر پختونخوا ، سندھ ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے کوٹہ کے مطابق خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا ۔








