اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، کشمیر کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے، کشمیر کے حوالے سے بھارت کا کیس انتہائی کمزور ہے، کشمیر کے مسئلے پر ہم سارے اکٹھے ہیں اور وہ وقت آئے گا کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ضرور دلائیں گے، وزارت …
وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، کشمیر کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے، کشمیر کے حوالے سے بھارت کا کیس انتہائی کمزور ہے، کشمیر کے مسئلے پر ہم سارے اکٹھے ہیں اور وہ وقت آئے گا کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ضرور دلائیں گے، وزارت امور کشمیر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام ترتیب دیا ہے، چاروں صوبوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار، ریلیاں نکالی جائیں گی، قائداعظم نے پہلے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








