وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔4 فروری(اے پی پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سرحدی انتظام دونوں ممالک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اتوار کو ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالات اب مکمل بدل چکے ہیں،پاکستان 40سال پہلے کی طرح افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کو کھول نہیں سکتا ۔انھوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔4 فروری(اے پی پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سرحدی انتظام دونوں ممالک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اتوار کو ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالات اب مکمل بدل چکے ہیں،پاکستان 40سال پہلے کی طرح افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کو کھول نہیں سکتا ۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریںاورمل کر کام کریں۔انھوں نے نشاندہی کی کہ افغانستان کا 70فیصد علاقہ افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں اور وہاں دہشت گرد اور طالبان آزادانہ نقل و حمل کررہے ہیں۔