اسلام آباد ۔05 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی سعادت حاصل ہوئی جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، آپ ایک ایسی غیور قوم کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ان کی لازوال قربانیاں ہم سب …
وزیر اعظم کا مظفر آباد میں کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی سعادت حاصل ہوئی جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، آپ ایک ایسی غیور قوم کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ان کی لازوال قربانیاں ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں ہمیں جدوجہد آزادی میں مصروف لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے حکومت پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن حل اور آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور صدیوں پرانا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے آزاد کشمیر کا بجٹ اور ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا ہے جبکہ مانسہرہ سے مظفر آباد تک سڑک کے منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔








