اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مشکل اور کٹھن دور میں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور بھارتی جارحیت کا اس وقت تک سامنا کریں گے جب تک کشمیر بھارت کے ظالمانہ قبضہ سے آزاد نہیں ہو جاتا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایوان صدراسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں …
صدر آزادکشمیر کا ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر مرکزی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مشکل اور کٹھن دور میں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور بھارتی جارحیت کا اس وقت تک سامنا کریں گے جب تک کشمیر بھارت کے ظالمانہ قبضہ سے آزاد نہیں ہو جاتا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایوان صدراسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جو جنگی جرائم ہیں ۔ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انسانی حقوق کودانستہ طور پر پامال کر رہا ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، معصوم کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ،خواتین کی بے حرمتی کی جا رہی ہے ۔ نوجوان کو پیلٹ گنوں سے نابینا اور معذور کیا جا رہا ہے ۔ کشمیریوں کی جائیدادوں اور گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور انہیں اپنی ہی سر زمین پر بے گھر کیا جا رہا ہے اور بہادر حریت رہنماﺅں کو غیر قانونی طور پر حراساں اور پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں








