نیویارک ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان کی اقوام متحدہ میں متعین مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا سے غربت کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سماجی ترقی کے56 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مقف کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ دنیا سے غربت کے خاتمے اور تمام کے لئے سماجی ترقی کے …
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سماجی ترقی کے 56 ویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان کی اقوام متحدہ میں متعین مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا سے غربت کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سماجی ترقی کے56 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مقف کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ دنیا سے غربت کے خاتمے اور تمام کے لئے سماجی ترقی کے کثیر الجہتی حل میں اقوام عالم کا آپس میں تعاون مرکزی حیثیت رکھتا ہے ،یہ اسی وقت ممکن ہے جب غربت کے خاتمے کے لئے حقیقت پسندانہ اور مربوط سماجی و معاشی پالیسی سازی کی جائے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں غربت اور عدم مساوات میں کمی اور ملازمتوں کی فراہمی صرف اشتراکی اقتصادی ترقی سے ہی ممکن ہے۔








