اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) سعودی وزارت حج نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210سے بڑھا کر ایک لاکھ 84ہزار 210 کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورے کے دوران سعودی وزارت حج سے ان کی حج معاہدے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں یہ بات …
سعودی وزارت حج کا پاکستانی حجاج کے کوٹے میں 5 ہزار اضافہ کا عندیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) سعودی وزارت حج نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210سے بڑھا کر ایک لاکھ 84ہزار 210 کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورے کے دوران سعودی وزارت حج سے ان کی حج معاہدے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں یہ بات بھی خاص طور پر قابل ذکر آئی کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کو 5ہزار کا اضافی کوٹے دینے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر سعودی حکام نے وزیر مذہبی امور کو یقین دلایا ہے کہ رواں سال پاکستان کے حج کوٹے میں 5ہزار کا اضافہ کردیا جائے گا تاہم ابھی تک تحریری طورپر سعودی وزارت حج سے وزارت مذہبی امور کو کوئی باضابطہ خط موصول نہیں ہوا۔








