سکیورٹی فورسز کا افغان مہاجرین کیمپ، کنک ویلی اور بولان کے علاقوں میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن، 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی ۔ 6 فروری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے افغان مہاجرین کیمپ، کنک ویلی اور بولان کے علاقوں میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر بولان کے علاقوں سرخاب افغان مہاجرین کیمپ اور دیگر علاقوں میں آئی بی او آپریشن کے …

راولپنڈی ۔ 6 فروری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے افغان مہاجرین کیمپ، کنک ویلی اور بولان کے علاقوں میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر بولان کے علاقوں سرخاب افغان مہاجرین کیمپ اور دیگر علاقوں میں آئی بی او آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے جدید اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، باردوری سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور فیوز، موبائل سمیں اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔