وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیرصدارت اجلاس میں ’قومی کتاب میلے‘ کے انعقاد کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ چار روزہ قومی کتاب میلہ چھ اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں ملک بھرسے اشاعتی اداروں کے علاوہ چین، ایران، ترکی، مصر، تیونس، تاجکستان، آذربائیجان اور عمان بھی حصہ لیں گے۔منگل کو …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیرصدارت اجلاس میں ’قومی کتاب میلے‘ کے انعقاد کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ چار روزہ قومی کتاب میلہ چھ اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں ملک بھرسے اشاعتی اداروں کے علاوہ چین، ایران، ترکی، مصر، تیونس، تاجکستان، آذربائیجان اور عمان بھی حصہ لیں گے۔منگل کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں میلے کے انعقاد کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔