اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حکومت پاکستان اور اس کے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں، ماحول دوست ترقی اور توانائی تک رسائی بڑھانے کے ذریعے کام کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی کے شعبہ پر تجزیاتی پیپر کے حوالہ سے شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے …
ایشیائی ترقیاتی بینک کا سی پیک منصوبوں، ماحول دوست ترقی اور توانائی تک رسائی بڑھانے کے ذریعے پاکستان اور اس کے شراکتداروں کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حکومت پاکستان اور اس کے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں، ماحول دوست ترقی اور توانائی تک رسائی بڑھانے کے ذریعے کام کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی کے شعبہ پر تجزیاتی پیپر کے حوالہ سے شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے بینک نے کہا کہ اے ڈی بی کے انڈیپینڈنٹ ایویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ (آئی ای ڈی) کی جانب سے پاکستان کے توانائی کے شعبہ کی سٹڈی کا فیصلہ اس شعبہ کی سرمایہ کاریوں کے حوالہ سے اہمیت کا عکاس ہے جس سے نمو کی حوصلہ افزائی اور پیرس کلائمیٹ ایگریمنٹ کے تحت یقین دہانیوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئی ای ڈی کی سٹڈی ابھی جاری ہے اور ہمیں اس کی سفارشات کا انتظار ہے کہ بینک پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے توانائی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کس طرح بہترین کام کر سکتا ہے، ان کوششوں سے پاکستان کے توانائی کے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور صاف انرجی مکس پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی توانائی کے شعبہ میں بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔








