اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حکومت تاجکستان کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی کمیٹی اور وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ پاکستان کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حکومت تاجکستان کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی کمیٹی اور وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ پاکستان کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران حکومت پاکستان اور سلطنت اومان کے درمیان لیبر اور ٹریننگ کے شعبہ میں تعاون کیلئے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کی وزارت قانون اور تیونس کی وزارت انصاف کے درمیان جسٹس ایڈمنسٹریشن کے شعبہ میں باہمی تعاون کیلئے انتظامات پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مقدمہ بازی اخراجات ایکٹ 2017ءکے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی، یہ ایکٹ یکم مارچ 2018ءسے نافذ العمل ہو گا۔ اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کسانوں کو شوگر ملوں سے رقوم کی بروقت اور طے شدہ نرخ پر ادائیگی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اجلاس میں بہاولپور میں سائنس و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔








