اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی، کالم نگار صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صدیق بلوچ صحافت کے میدان کی پہچان بنے اور مختلف موضوعات پر اپنی بے باک رائے کا اظہار کرتے رہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی، کالم نگار صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صدیق بلوچ صحافت کے میدان کی پہچان بنے اور مختلف موضوعات پر اپنی بے باک رائے کا اظہار کرتے رہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے۔








