اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسودکا معاملہ صرف صوبائی حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کا معاملہ ہے،اس معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا، حکومت کی جانب سے نقیب اللہ محسود کے نام پر وزیرستان میں ایک کالج بھی تعمیر کیا جائے گا۔منگل کو وزیر اعظم سے محسود اور وزیر قبائل کے جرگے …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے محسود اور وزیر قبائل کے جرگے کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسودکا معاملہ صرف صوبائی حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کا معاملہ ہے،اس معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا، حکومت کی جانب سے نقیب اللہ محسود کے نام پر وزیرستان میں ایک کالج بھی تعمیر کیا جائے گا۔منگل کو وزیر اعظم سے محسود اور وزیر قبائل کے جرگے نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میںگورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا، وزیرِ مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیرِ اعظم سے بات چیت میں جرگے کی جانب سے نقیب اللہ محسودکے ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دارارن کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور انکو قانون کے مطابق سزا دلوانے کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیرستان میں قبائل کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے جرگے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ محسودکا معاملہ صرف صوبائی حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کا معاملہ ہے۔ انہوں نے جرگے کو یقین دلایا کہ راو انوار کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔








