یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب

لندن ۔ 6 فروری (اے پی پی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق خلاف ورزیاں اور ظلم و ستم فوری بند کرے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت …

لندن ۔ 6 فروری (اے پی پی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق خلاف ورزیاں اور ظلم و ستم فوری بند کرے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے۔ سیمینار سے برطانوی ممبران پارلیمنٹ محمد یاسین، ناز شاہ، عمران حسین، جیک بریریٹن، افضل خان، زاہد اے منظور اور لارڈ قربان کے علاوہ ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کشمیر اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاءنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق حق خودارادیت دیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے منطقی انجام تک پہنچنے تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ دیگر مقررین نے بھی بھارت پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دے۔