وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑکا خوشاب میں وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے خوشاب میں وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے خوشاب کے 85 ہزار خاندان مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہوں گے، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کا بنیادی مقصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے اور کم آمدنی والے عوام کو …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے خوشاب میں وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے خوشاب کے 85 ہزار خاندان مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہوں گے، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کا بنیادی مقصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے اور کم آمدنی والے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں سے مراد ایسے گھرانے ہیںجن کی یومیہ آمدن دوسو پاکستانی روپے سے بھی کم ہے۔ ان حالات میں اگر کوئی بیمار پڑ جائے تو ان کو گھریلو اشےاء، اپنی جمع پونجی یہاں تک کہ زمین اور جائیداد تک بیچنا پڑتی ہے۔لیکن اب اللہ کے فضل و کرم سے اب ملک میں ایسا نہیں ہو گا پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت یہ اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ یہ پروگرام عام بیماریوں کے داخلی علاج بشمول بچوں کی بیماریاں ، زچگی ، سرجیکل اور دیگر بیماریوں کا احاطہ کرے گا جن کی لاگت 50,000 روپے فی خاندان سالانہ ہو گی۔