پاکستان کی حوثی ملیشیاءکی جانب سے سعودی علاقہ خامس پر میزائل حملہ کی مذمت ۔ میزائل حملہ بین الاقوامی قانون کے منافی ہے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان نے حوثی ملیشیاءکی جانب سے سعودی علاقہ خامس پر میزائل حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے 5 فروری کو حوثی ملیشیاءکی جانب سے سعودی عرب کے شہری علاقہ خامس پر میزائل حملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان نے حوثی ملیشیاءکی جانب سے سعودی علاقہ خامس پر میزائل حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے 5 فروری کو حوثی ملیشیاءکی جانب سے سعودی عرب کے شہری علاقہ خامس پر میزائل حملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس کے بروقت اقدام سے شہری آبادی کو بڑے نقصانات سے بچا لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر مسلح شہری آباد کو نشانہ بنانے کی غرض سے اس قسم کے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاوف ورزی اور قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب اور مقدس مقمات کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ اور برادر ملک سعودی عرب کی خود مختاری و علاقائی سالمیت اور مقدس مقامات کی مکمل حمایت کے عزم کی تجدیدکرتا ہے۔