اقوام متحدہ ، عالمی برادری کشمیر کا دیرینہ تنازعہ حلے کرنے کیلئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرائے،مسعود خان

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد میں پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کا دیرینہ تنازعہ حلے کرنے کیلئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرائے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان ایمبیسی …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد میں پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کا دیرینہ تنازعہ حلے کرنے کیلئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرائے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی سفیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔مسعود خالد نے کہا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے لیکن بدقسمتی سے سلامتی کونسل کے قراردادوں پر عرصہ دراز سے عملد درآمد نہیں ہو رہا۔