اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یہ بات انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرانقرہ میں پاکستانی سفارتخانے اور اکانومک اینڈ سوشل ریسرچ سنٹر(ای ایس اے ایم)کے اشتراک سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بدھ کو سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان …
پاکستانی عوام جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سائرس سجاد قاضی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یہ بات انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرانقرہ میں پاکستانی سفارتخانے اور اکانومک اینڈ سوشل ریسرچ سنٹر(ای ایس اے ایم)کے اشتراک سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بدھ کو سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے نائب وزیر خارجہ احمد یلدز،صدر سعادت پارٹی تمل کرم اللہ اوگلو،صدر ایصام ریسائی کوتان اور ترک پارلیمنٹ میں ٹرکی ۔پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئر مین محمد بلتا سمیت دیگراعلی شخصیات، سیاسی کارکنوں،ماہرین تعلیم و محقیقین اور پاکستانی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین اور شرکاءنے بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار حق خودارادیت کیلئے انکے جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اورکہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔








