اسلام آباد ۔ 7 فروری(اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان ابلاغ اور علم کی شمشیر کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اُجاگر کریں، مودی سرکار کشمیریوں کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنا کر ان کے دلوں سے جذبہ حریت کو ختم …
مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں، صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری(اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان ابلاغ اور علم کی شمشیر کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اُجاگر کریں، مودی سرکار کشمیریوں کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنا کر ان کے دلوں سے جذبہ حریت کو ختم کرنے، مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں کشمیری قیادت سے کوئی بات چیت نہ کرنا اور انہیں مسئلہ کا فریق تسلیم نہ کرنا اور پاکستان سے مذاکرات کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات ہی نہ کرنے کے ایجنڈے پر کار فرما ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے حریت کانفرنس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے منظور حسین شاہ کی قیادت میں صدر سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے روشناس کرایا اور ہندوستانی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر کے نوجوان، بچوں اور خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور پوری پاکستانی قوم نے اور بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں نے 5 فروری کو جس جذبے اور جوش سے یوم یکجہتی کشمیر منایا وہ قابل تحسین ہے۔








