شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف کی وفد کے ہمراہ وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت سے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے،مستقبل میں بھی ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت سے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے،مستقبل میں بھی ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون سے شاہرات کے ڈھانچہ کو مضبوط اور سڑکوں کے جال کو پھیلانے سے رکن ممالک میں اقتصادی اور سیاسی استحکام آئے گا جس سے خطہ کے رکن ممالک میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کی جڑیں گہری ہیں اور ان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی، اقتصادی اور جغرافیائی تعلقات موجود ہیں۔ وزیر مواصلات نے سیکرٹری رشید علیموف کا استقبال کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ رکن ممالک کے ساتھ پاکستان اپنے تعلقات کو ہر لحاظ سے بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔