سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چینیوں کی سیکورٹی اور تحفظ کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پر کام کرنے والے چینیوں کی سیکورٹی اور تحفظ کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس بدھ کو یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں چین کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسٹرنل سیکورٹی افیئرز وزارت خارجہ کیو ژیاولن جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ فرح حامد خان نے شرکت کی۔ …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پر کام کرنے والے چینیوں کی سیکورٹی اور تحفظ کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس بدھ کو یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں چین کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسٹرنل سیکورٹی افیئرز وزارت خارجہ کیو ژیاولن جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ فرح حامد خان نے شرکت کی۔ روایتی طور پر سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینیوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالہ سے قائم جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس پاکستان اور چین میں باری باری منعقد کئے جاتے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینیوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ چینی وفد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول آرمڈ فورسز مسلح افواج کی فعال شرکت سے تشکیل دیئے گئے جامع سیکورٹی فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینیوں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی پروٹوکول تشکیل دینے کیلئے ریویو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔