اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل نے وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے دوسرے مرحلہ، گریٹر کراچی سیوریج پلان، نیسکام فیز ون سمیت دیگر کئی منصوبوں کی منظوری دےدی۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں 23 ارب 47 …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل نے وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے دوسرے مرحلہ، گریٹر کراچی سیوریج پلان، نیسکام فیز ون سمیت دیگر کئی منصوبوں کی منظوری دےدی۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں 23 ارب 47 کروڑ 88 لاکھ 40 ہزار روپے کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بڑھانے کے منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب میں سرکاری محکمہ جات کو منصوبوں کی نشاندہی اور پائیدار پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کیلئے براہ راست مالی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں کراچی میں صنعتی علاقوں کیلئے کمبائن ایفلواینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پی) کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، اس منصوبہ کی لاگت 11 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اپنا حصہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعے دے گی۔ اجلاس میں گریٹر کراچی سیوریج منصوبہ کیلئے 36 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے موثر مانیٹرنگ کی بھی ضرورت ہے تاکہ منصوبہ پر بغیر کسی رکاوٹ کے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایکنک نے نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس آف پاکستان نیسکام اسلام آباد فیز ون توسیعی منصوبہ کی بھی منظوری دی۔








