وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے کاروبار میں آسانی کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کا ٹاسک دیا ہے، اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل نہ صرف پختگی کا عکاس ہیں بلکہ اس سے کاروباری برادری کا حکومتی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات امریکی بزنس …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے کاروبار میں آسانی کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کا ٹاسک دیا ہے، اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل نہ صرف پختگی کا عکاس ہیں بلکہ اس سے کاروباری برادری کا حکومتی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات امریکی بزنس کونسل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ کونسل کے صدر کامران نشاط نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ میں کونسل کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد نے ملک میں امن و امان اور کاروبار دوست ماحول کی بحالی میں موجودہ حکومتی اقدامات کو سراہا۔ وفد کے سربراہ نے کاروباری برادری کے اعتماد میں مزید اضافہ، کاروباری اخراجات میں کمی، ٹیکس سے متعلق مسائل کے خاتمہ اور ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم نے وفد کے تجاویز کو سراہتے ہوئے کاروباری برادری کو درپیش معاملات کو حل کرنے کی غرض سے حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔