وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ کو نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس کی بریفنگ کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر مملکت جنید انوار چوہدری اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے و موٹر وے …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ کو نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس کی بریفنگ کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر مملکت جنید انوار چوہدری اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے وزیراعظم کو نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس کی کارکردگی اور مجموعی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائی وے و موٹروے پولیس نے اپنے قیام سے اب تک ملکی اور عالمی سطح پر اپنے موثر اور بدعنوانی سے پاک محکمہ ہونے کے ناطے نام کمایا ہے، 2009ءمیں وفاقی حکومت نے موٹروے پولیس کو اقوام متحدہ کے پبلک سروس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹروے پولیس روزانہ ہائی ویز اور موٹر ویز پر ساڑھے 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی ٹریفک کنٹرول کرتی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موٹروے پولیس کی جانب سے موثر اقدامات سے حادثات میں 44 فیصد اور اموات میں 21 فیصد کمی ہوئی۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 130 کے ذریعے فوری ریسپانس دیا جاتا ہے، 2017ءمیں نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس نے 99 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا، گھروں سے بھاگے ہوئے یا لاپتہ 57 بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملایا، 6 اغواءہونے والے افراد کو بازیاب کرایا، 64 چھینی گئی گاڑیاں بازیاب کیں۔