پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کی کینیڈین سینٹ کے سپیکر سے ملاقات

اوٹاوا ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کی کینیڈین سینٹ کے سپیکر جارج فیورے سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اوٹاوا میں ہونے والی ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین سینٹ کے سپیکر کو خطے میں سلامتی کی صورتحال، معاشی ترقی اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کے حوالے سے …

اوٹاوا ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کی کینیڈین سینٹ کے سپیکر جارج فیورے سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اوٹاوا میں ہونے والی ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین سینٹ کے سپیکر کو خطے میں سلامتی کی صورتحال، معاشی ترقی اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کے حوالے سے بریفنگ دی۔