اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے تاہم گنے کی خرید اور مقررہ نرخوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے، صوبے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے یہ بات وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ سیّد ایاز علی شاہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ سیّد ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے تاہم گنے کی خرید اور مقررہ نرخوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے، صوبے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے یہ بات وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ سیّد ایاز علی شاہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کی خرید اور مقررہ نرخوں پر ادائیگیوں کے حوالہ سے درپیش مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے، گنے کی خرید اور مقررہ نرخوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے تاہم وفاقی حکومت اور وفاقی کابینہ نے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں کو واضح ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ کاشتکاروں کی فصل کی بروقت خرید اور مقررہ نرخوں کے مطابق ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔








