آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا …

راولپنڈی ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔