راولپنڈی ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس نے ملاقات کی، دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات اور روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق یورپین یونین کے چیئرمین ملٹری کمیٹی جنرل میخائل کوستاراکوس نے جمعرات کو وزارت دفاع راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر دفاع …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس نے ملاقات کی، دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات اور روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق یورپین یونین کے چیئرمین ملٹری کمیٹی جنرل میخائل کوستاراکوس نے جمعرات کو وزارت دفاع راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر دفاع خرم دستگیر نے عالمی امن واستحکام کیلئے یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان یورپین یونین کیساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے ،یورپین یونین کے مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخو امیں ترقیاتی امور پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے، اوراپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔








