کشمیر ایشو کو ستر سال گزرجانے کے باوجود عالمی سطح پر زندہ رکھنا ہماری کامیابی ہے، سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو کو ستر سال گزرجانے کے باوجود عالمی سطح پر زندہ رکھنا ہماری کامیابی ہے۔ ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق مانگنے کی پاداش میں بدترین مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو کو ستر سال گزرجانے کے باوجود عالمی سطح پر زندہ رکھنا ہماری کامیابی ہے۔ ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق مانگنے کی پاداش میں بدترین مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی ایئر وائس مارشل (ر)فائز امیر نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر آزاد جموں کشمیر مسعود خان نے طلباءو طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ یومِ یکجہتی کشمیر کے کامیاب انعقاد نے تین طرح کے پیغامات موثر انداز میں دیئے ہیں، پہلا پیغام بھارت کو دیاگیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے،دوسرا پیغام کشمیری عوام کو دیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوسکتا، تیسرا پیغام عالمی برادری کو دیا گیا کہ وہ کشمیری عوام پر بدترین مظالم ڈھائے جانے کا نوٹس لے۔