اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے وارنر لیپیخ کو وسطی اور مغربی ایشیاءکیلئے اے ڈی بی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے لیپیخ وارنر افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قزاخستان،کرغزرپبلک، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سمیت خطے کے دس ممالک کیساتھ رابطوں میں اے ڈی بی کی قیادت کرینگے۔ وارنر لیپیخ نے کہا ہے کہ اس وقت وسطی اور مغربی …
وارنر لیپیخ کو وسطی اور مغربی ایشیاءکیلئے اے ڈی بی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے وارنر لیپیخ کو وسطی اور مغربی ایشیاءکیلئے اے ڈی بی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے لیپیخ وارنر افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قزاخستان،کرغزرپبلک، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سمیت خطے کے دس ممالک کیساتھ رابطوں میں اے ڈی بی کی قیادت کرینگے۔ وارنر لیپیخ نے کہا ہے کہ اس وقت وسطی اور مغربی ایشیاءتبدیلیوں کے اہم دور میں داخل ہوچکاہے اور خط کے تمام ملکوں میں تجارت میں اضافہ اور غربت میں کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی شمولیتی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے خطے کی تمام حکومتوں اور ترقیاتی شراکت داروں کیساتھ کام جاری رکھے گا۔ لیپیخ وارنر 2011سے2017تک پاکستان کیلئے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔








