وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے ماڈل مدرسہ کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے حاجی کیمپ میں واقع ماڈل مدرسہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزیر نے جائنٹ سیکرٹری کو اچانک دورہ کرنے مدرسہ کے طلباءاور اساتذہ کے مسائل و موقع پر حل کرنے کا اختیار تفویض کر دیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے حاجی کیمپ میں واقع ماڈل مدرسہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزیر نے جائنٹ سیکرٹری کو اچانک دورہ کرنے مدرسہ کے طلباءاور اساتذہ کے مسائل و موقع پر حل کرنے کا اختیار تفویض کر دیا ہے۔ اساتذہ اور طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ مدرسہ کے کنٹریکٹ ملازمین اور اساتذہ کی ملازمتوں کو مستقل کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ماڈل مدرسہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے طالبات کو سائنس کے ساتھ ساتھ دیگر مذہبی علوم میں شامل کیا ہے۔ انھوں نے طالبات پر زور دیا کہ تعلیم کے حصول پر توجہ دیں اور یقین دلایا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا مواقع فراہم کئے جائیں گے۔