اسلام آباد۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی یوتھ سکیم کی چیئر پرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت اب تک20ہزار499نوجوانوں کو 20.52ارب روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں جس کا مقصدنوجوانوں کو خود کفیل بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے۔یہاں”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے یوتھ …
چیئر پرسن وزیر اعظم کی یوتھ سکیم لیلیٰ خان کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی یوتھ سکیم کی چیئر پرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت اب تک20ہزار499نوجوانوں کو 20.52ارب روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں جس کا مقصدنوجوانوں کو خود کفیل بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے۔یہاں”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے یوتھ بزنس لون کی وصولیوں کی شرح 91فیصد ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر کے ایک لاکھ بے روزگار بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ایک لاکھ روپے سے20لاکھ روپے تک کی مالی معاونت کے لئے اس سکیم کا اعلان کیا تھا۔لیلیٰ خان نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجونوں کو اپنے کاروبار کے لئے مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی سماجی۔معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کے لئے قومی شناختی کارڈ کی درخواست کے ہمراہ شرط رکھی گئی تھی اور اس عمل کو پری کوالیفکیشن کے طریقہ کار سے گزارا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سکیم سے استفادہ کر سکیں۔انھوں نے بتایا کہ 80ہزار نوجوانوں نے کاروباری قرضوں کے لئے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 50ہزار کیسز پری کوالیفکیشن کے عمل میںکاروباری اہلیت کے فقدان کی وجہ سے مسترد ہوگئے جبکہ ان میں سے تقریبانصف بنکنگ کے طریقہ کار پر پورا نہیں اتر سکے۔








