وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی شنگھائی فلم گروپ کی نائب صدر چنگ پنگ ژو سے ملاقات کے دوران گفتگو

شنگھائی۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ سال شنگھائی اور بیجنگ میں منعقد ہونے والے فلمی میلوں میں شرکت کرے گا، پاکستان چین کی فلمی صنعت کے ساتھ مشترکہ بنیادوں پر تعاون اور فلم سازی میں نئے امکانات کی تلاش کے لئے ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے،آئندہ ماہ پاکستان میں نئی فلم پالیسی …

شنگھائی۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ سال شنگھائی اور بیجنگ میں منعقد ہونے والے فلمی میلوں میں شرکت کرے گا، پاکستان چین کی فلمی صنعت کے ساتھ مشترکہ بنیادوں پر تعاون اور فلم سازی میں نئے امکانات کی تلاش کے لئے ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے،آئندہ ماہ پاکستان میں نئی فلم پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا، فلم پالیسی کی تشکیل میں ہم چینی ماڈل سے مستفید ہورہے ہیں، فلم اکیڈمی اور آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کے قیام سمیت پاکستان میں فلمی صنعت کی بحالی کے لئے مختلف مراعات کا اعلان کیا گیا ہے، نئے ثقافتی معاہدے کے تحت دونوں ممالک تکنیکی معاونت، ایک دوسرے کی مہارتوں اور تجربات کا تبادلہ کریں گے ،ایک دوسرے کی زبان میں فلموں کی ڈبنگ اور مشترکہ نمائشیں منعقد کی جائیں گی، پاک چین دوستی تاریخ اور ثقافت سے مزین ہے، وزیر مملکت مریم اورنگزیب شنگھائی فلم گروپ کی نائب صدر چنگ پنگ ژو سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان براڈکاسٹنگ اور فلمی مواد کے تبادلے، تکنیکی معاونت فلم آرکائیو اور فلم میوزیم کے قیام، مشترکہ فلم سازی اور فلم اکیڈمی اور سٹوڈیو کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔