سی پیک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) سی پیک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے کہا ہے کہ ایم ایل۔ون ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن سمیت سی پیک کے تمام منصوبوں کسی تاخیر کے بغیر پیشرفت جاری ہے۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریق منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ 8.2 ارب ڈالر کے ایم ایل۔ …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) سی پیک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے کہا ہے کہ ایم ایل۔ون ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن سمیت سی پیک کے تمام منصوبوں کسی تاخیر کے بغیر پیشرفت جاری ہے۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریق منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ 8.2 ارب ڈالر کے ایم ایل۔ ون منصوبے میں ممکنہ تاخیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ منصوبے میں بڑی پیچیدگیوں کی وجہ سے پہلے مرحلہ کے نظرثانی شدہ پی سی ون میں تاخیر ہو گئی تاہم انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے نے 20 فروری تک فیز۔1 کا پی سی۔ ون جمع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے چند ماہ کے دوران رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی نے اگلے اجلاس میں منصوبے کی تفصیلات پر بحث کی غرض سے سی پیک سے متعلق کابینہ کمیٹی سے وقت مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مقامی اور غیر ملکی اخراجات کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے اور اب پی سی ون کی منظوری جلد از جلد دی جائے گی۔