مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کی مالی معاونت سے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے حکومت پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی عمل میں تعاون جاری رکھنے …

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کی مالی معاونت سے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے حکومت پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی عمل میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر کو پنجاب میں زراعت کے شعبہ اور خیبرپختونخوا میں بچوں و خواتین کیلئے غذائیت سے متعلق معاونت کیلئے حال ہی میں کئے گئے 305 ملین ڈالر کے معاہدوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ مفتاح اسماعیل نے پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں میں معاونت فراہم کرنے پر عالمی بینک کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور آئی ایف سی کے نائب صدور کے دورہ پاکستان سے ملک میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کوششیں تیز ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔