وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب

میانوالی ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے، جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا تو ملک ترقی کرے گا، 2018ءکے بعد بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوگی، موجودہ دور حکومت میں جتنے کام ہوئے ہیں اتنے 65 سال میں نہیں ہوئے ، سینیٹ انتخابات میں لوٹ کھسوٹ اور ضمیر فروشی کرنے والے عوام کے نمائندے نہیں …

میانوالی ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے، جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا تو ملک ترقی کرے گا، 2018ءکے بعد بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوگی، موجودہ دور حکومت میں جتنے کام ہوئے ہیں اتنے 65 سال میں نہیں ہوئے ، سینیٹ انتخابات میں لوٹ کھسوٹ اور ضمیر فروشی کرنے والے عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے، جو لوگ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونگے انہیں بے نقاب کریں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر این اے 71سے رکن قومی اسمبلی عبیداللہ خان شادی خیل نے بھی خطاب کیا۔ اجتماع میں اراکین قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن، جاوید اخلاص، صوبائی وزراءراجہ اشفاق سرور، تمکین نیازی ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی، انجم عقیل اور صدیق الفاروق بھی موجود تھے۔