نیویارک ۔ 10 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اب بھی زندہ ہے ، انہوں نے یہ بات نیویارک میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ایک اجتماع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کانیویارک میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 10 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اب بھی زندہ ہے ، انہوں نے یہ بات نیویارک میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ایک اجتماع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ پا کستان قونصلیٹ کے زیراہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ اس تقریب کی صدارت اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کا سفارتی مشن کئی عشروں سے زیر التوا کشمیریوں کے حق خودا ردیت کی قراداد پر عمل درآمد کروانے کے لئے بھرپور پر کوشاں ہے اور یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں اس وقت بھی زندہ ہے اور مسئلہ کے حل تک اقوام متحدہ میں زندہ رہے گا تاہم تمام پاکستانیوں کو پاکستانی حکومت اور اس کے سفارتی مشنز کا کشمیر کی بگڑی صورتحال سے دنیا بھر کو آگاہ کرنے میں ساتھ دینا چاہیئے اور نوجوان نسل کو بھی اس مسئلہ کے بارے میں بتایا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو بھرپور اور زور دار طریقے سے بیان کیا اور بعد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے سامنے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا ۔








