- Advertisement -
جمیکا ۔ 10 فروری (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین چار روزہ کرکٹ میچ (آج) اتوار سے جمیکا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ لائنز ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ تین چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ (آج) سے جمیکا میں شروع ہوگا۔ دوسرا میچ 18 سے 21 فروری اور تیسرا 26 فروری سے یکم مارچ تک کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89064
- Advertisement -