امن اور یکجہتی کے بارے میں افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) امن اور یکجہتی کے بارے میں افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد منعقد ہوا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دو روزہ مذاکرات کے دوران افغانستان اور پاکستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مذاکرات میں پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) امن اور یکجہتی کے بارے میں افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد منعقد ہوا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دو روزہ مذاکرات کے دوران افغانستان اور پاکستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مذاکرات میں پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے افغان وفد کی قیادت کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مزکرات میں بعض نکات پر اتفاق ہوا ہے جبکہ بعض پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔دونوں ملکوں نے مسقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔مشترکہ لائحہ عمل کامقصد انسداد دہشت گردی، تشدد کاخاتمہ، امن اور مصالحت کا فروغ، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔