وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی یقین دھانی پر نقیب اللہ محسود کے قاتل کی گرفتاری کے مطالبہ کے لئے جاری دھرنا ختم کردیا گیا حکومت پختونوں کی ملک کے لئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انجینئر امیر مقام اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر نقیب اللہ محسود کے قاتل …
وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی یقین دھانی پر نقیب اللہ محسود کے قاتل کی گرفتاری کے مطالبہ کے لئے جاری دھرنا ختم کردیا گیا

مزید خبریں
وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی یقین دھانی پر نقیب اللہ محسود کے قاتل کی گرفتاری کے مطالبہ کے لئے جاری دھرنا ختم کردیا گیا
حکومت پختونوں کی ملک کے لئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انجینئر امیر مقام
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر نقیب اللہ محسود کے قاتل کی گرفتاری کے مطالبہ کے لئے جاری دھرنا میں شرکت کی اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر قبائلی عمائدین اور شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ پختونوں کا بھی نمائندہ ہوں۔ نقیب اللہ محسود کا قتل پوری پختون قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پختون پر امن قوم ہے اور پر امن دھرنے کے شرکاءنے اپنے صبر سے یہ بات ثابت کر دی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں نے ملک کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں جو موجودہ حکومت ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جسکی وجہ سے ملک میں قیام امن ممکن ہوا ہے۔ امیر مقام نے یقین دلایا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ دھرنے کے شرکاءکے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا اور راﺅ انوار کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔








