کراچی ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورس کے مابین منعقد ہونے والی مشقوں نسیم البحر، پہلی مشترکہ مائن کاونٹر میژرز مشق(ایم سی ایم) اور میرین فورسز کی مشق ڈیرہ الساحل کا آغازہو گیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ مشقیں سعودی عرب کی بندرگاہ الجبیل میں منعقد کی جارہی ہیں۔ یہ نسیم البحر سیریز کی گیارہویں مشق ہے جو …
پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کی مشترکہ مشق نسیم البحرکا الجبیل، سعودی عرب میں آغاز

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورس کے مابین منعقد ہونے والی مشقوں نسیم البحر، پہلی مشترکہ مائن کاونٹر میژرز مشق(ایم سی ایم) اور میرین فورسز کی مشق ڈیرہ الساحل کا آغازہو گیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ مشقیں سعودی عرب کی بندرگاہ الجبیل میں منعقد کی جارہی ہیں۔ یہ نسیم البحر سیریز کی گیارہویں مشق ہے جو کہ 17 فروری تک جاری رہیں گی۔ یہ مشقیں پہلی بار سعودی عرب کے سمندر میں منعقد کی جا رہی ہیں، ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور سعودی بحریہ کے مابین موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے، ان مشقوں میں روایتی اور غیر روایتی جنگی چالوں کے ذریعے میری ٹائم آپریشنز کئے جاتے ہیں جس سے دونوں افواج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنایا جاتا ہے۔








