اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ کی حکومت عوام کو بہتر حکمرانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے قول و فعل میں بہت زیادہ تضاد موجود ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی …
وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ کی حکومت عوام کو بہتر حکمرانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے قول و فعل میں بہت زیادہ تضاد موجود ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان تو احتساب کے حوالے سے بھی دوہرا معیار رکھتے ہیں اور اپنے حکومتی صوبے میں کسی ایک بھی شخص کا احتساب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں تیز رفتار اور شفاف احتساب کا دعوٰی تو کرتے ہیں لیکن انہوں نے تو وہاں جہاں ان کی جماعت پوری حکومت کے مزے لے رہی ہے احتساب بیورو کے دفتر کو تالے لگوا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کی سیاست سے بری طرح مایوس ہو چکے ہیں۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ بھی جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کی جماعت کی صوبائی حکومت نے اپنے حکومتی صوبے میں اربوں درختوں کے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تعلیم کا شعبہ بھی زوال کا شکار ہے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اس شعبے میں بھی بہت بہتری کے دعوے کرتی ہے جن کی کوئی حقیقت نہیں۔








