علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ملک بھر میں موجود اپنے لاکھوں طلبہ کو میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگراموں کی کتابوں کی سافٹ کاپیاں ویب سائٹ پر فراہم کرے گی تاکہ انہیں اسائنمنٹس بروقت تیار کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے، کتابوں کی پرنٹ کاپیاں اپنے شیڈول کے مطابق ارسال …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ملک بھر میں موجود اپنے لاکھوں طلبہ کو میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگراموں کی کتابوں کی سافٹ کاپیاں ویب سائٹ پر فراہم کرے گی تاکہ انہیں اسائنمنٹس بروقت تیار کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے، کتابوں کی پرنٹ کاپیاں اپنے شیڈول کے مطابق ارسال کی جائیں گی،اس بارے ایکشن پلان پر بتدریج عمل درآمدکیا جائے گی۔