وزیر اعظم کا معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔11 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،آج ملک ایک نڈر ، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گیا۔آمریت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے اتوار کو یہاں جاری ہونے …

اسلام آباد ۔11 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،آج ملک ایک نڈر ، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گیا۔آمریت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے اتوار کو یہاں جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرحومہ کیلئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔