فرنٹئر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مختلف کارروائیوں کے دوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی ۔ 11 فروری (اے پی پی) فرنٹیر کور بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پرکارروائیوں کے دوران20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹئیر کور (ایف سی ) کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بلیدہ ، گش کور، تراتھا اور پشین میں کارروائیاں کی گئیں۔آپریشنز کے دوران مشتبہ دہشت گردوں کے …

راولپنڈی ۔ 11 فروری (اے پی پی) فرنٹیر کور بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پرکارروائیوں کے دوران20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹئیر کور (ایف سی ) کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بلیدہ ، گش کور، تراتھا اور پشین میں کارروائیاں کی گئیں۔آپریشنز کے دوران مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آرپی جی راکٹس، سب مشین گنز، سنائیپر رائفل، لیب ٹاپس،نشانہ بنانے کا عالمی نظام ( جی پی ایس ) اور مواصلات کے جدید سامان کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ رد الفساد کے جاری آپریشن کے حصہ کے طور پر یہ آپریشنز کئے گئے ۔