لاہور/شیخوپورہ۔11 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ، سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے ۔ گالم گلوچ اور منفی سیاست کو 2018کے الیکشن میں دفن کر دیں …
آئندہ عام انتخابات میں دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، رانا تنویر حسین

مزید خبریں
لاہور/شیخوپورہ۔11 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ، سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے ۔ گالم گلوچ اور منفی سیاست کو 2018کے الیکشن میں دفن کر دیں گے ۔ عوام کل بھی محمد نواز شریف کو چاہتے تھے اور آج بھی اُنہی کو چاہتے ہیں ۔ وہ اتوار کے روز شرق پور کے قریب ملک پور ، حاکم والا اور چک 23کو سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ زرداری کو لوگ کتنا پسند کرتے ہیں یہ اُنہیں آنے والے الیکشن میں پتہ چلے گا۔








