وزیراعلیٰ پنجاب نے سپریم کورٹ کو تین ہفتوں میں صاف پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی

لاہور ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ کو تین ہفتوں میں صاف پانی کی فراہمی اور واٹر ٹریٹمنٹ کا منصوبہ پیش کر نے کی یقین دہانی کرادی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںتین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف مفاد عامہ سے متعلق ازخودنوٹسزکی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز …

لاہور ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ کو تین ہفتوں میں صاف پانی کی فراہمی اور واٹر ٹریٹمنٹ کا منصوبہ پیش کر نے کی یقین دہانی کرادی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںتین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف مفاد عامہ سے متعلق ازخودنوٹسزکی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، صوبائی وزرا اور پنجاب کی بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی طرح آپ نے بھی عدالت آکر اچھی روایت قائم کی، ہم آپ کے مشکور ہیں۔