اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت اس کا احترام کرتی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کبھی عدلیہ پر تنقید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت اس کا احترام کرتی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کبھی عدلیہ پر تنقید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایک بھی پیسے کی کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف آج بھی ملک کے سب سے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور بڑے بڑے عوامی جلسوں سے ان کا خطاب اس بات کا واضح ثبوت ہے۔








