کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1331 ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود بدھ کو مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کمی سے 56200، دس گرام سونے کی قیمت …
سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی
کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1331 ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود بدھ کو مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کمی سے 56200، دس گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی سے 48171 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔









