اگر میری تصویر کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے علاوہ کسی اور کی تصویر ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا،وفاقی وزیر خارجہ

سیالکوٹ ۔17 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2013ءمیں اللہ پاک نے ہمیں الیکشن میں فتح سے ہمکنار کیا۔ پانچ سال سے مخالفین نے کوشش کی کہ خواجہ محمد آصف جو آپ کے ووٹوں سے کامیاب ہوا تھا ناکام ہو جائے۔ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ طوطا فال نکالنے والوں نے ،امپائروں نے دھرنے والوں …

سیالکوٹ ۔17 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2013ءمیں اللہ پاک نے ہمیں الیکشن میں فتح سے ہمکنار کیا۔ پانچ سال سے مخالفین نے کوشش کی کہ خواجہ محمد آصف جو آپ کے ووٹوں سے کامیاب ہوا تھا ناکام ہو جائے۔ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ طوطا فال نکالنے والوں نے ،امپائروں نے دھرنے والوں نے اور نجومیوں نے اپنا زورلگایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریم پورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرحاجی خرم شہباز خان و مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔